18 مئی ، 2012
ایتھنز ... ایتھنزمیں لندن اولمپکس 2012 کی مشعل برطانوی حکام کے حوالے کرنے کی پروقار تقریب ہوئی ۔اس تقریب میں جہاں برطانوی اولمپکس کمیٹی کے ارکان شریک تھے وہیں برطانوی اسٹار فٹ بالر ڈیوڈ بیکہم بھی مرکز نگاہ تھے۔اولمپکس مشعل کو برطانیہ کے سپرد کرنے کے دوران آسمان ابر آلود تھا اور گہرے بادل بھی چھائے ہوئے تھے۔یونانی حکام نے مشعل برطانوی شہزادی این کے سپرد کی۔برطانوی حکام جمعہ کو اولمپکس مشعل برطانیہ لے جائیں گے جہاں مشعل کو 70 روز تک مختلف شہروں کا دورہ کرایا جائے گا۔