انٹرٹینمنٹ
26 اگست ، 2015

ایشوریا اور عرفان خان کی نئی فلم ’’جذبہ‘‘کا ٹریلر جاری

ایشوریا اور عرفان خان کی نئی فلم ’’جذبہ‘‘کا ٹریلر جاری

ممبئی.......اداکارہ ایشوریا رائے بچن اور اداکار عرفان خان کی نئی فلم جذبہ کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے، فلم میں عرفان خان اور ایشوریا بچن پہلی بار سلور اسکرین پر ایک ساتھ نظر آئیں گے۔ سابق ملکہ حسن نے پانچ سال بعد فلموں میں دے دی انٹری دھماکے دار، بگ بی کی بہو فلم میں وکیل کے کردار میں جلو ہ گر ہوں گی اور ان کے ساتھ ہوں گے عرفان خان سابق پولیس اہلکار کے روپ میں۔ ایشوریا کہتی ہیں کہ وہ ایک ورکنگ وومن ہیں اور وہ کم بیک پر یقین نہیں رکھتیں۔ فلم میں ایشوریا کی بیٹی کو کر لیا جاتا ہے اغوااور پھر ان کی زندگی میں آتی ہیں مشکلات۔ ڈراما اور ایکشن سے بھرپور فلم ’’جذبہ ،، 9 اکتوبر کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

مزید خبریں :