پاکستان
26 اگست ، 2015

اوورسیز پاکستانی ، ملک اورپارٹی کا اثاثہ ہیں،نعیم الحق

اوورسیز پاکستانی ، ملک اورپارٹی  کا اثاثہ ہیں،نعیم الحق

پیرس.......رضا چوہدری........پاکستان تحریک انصاف کےمرکزی سیکرٹری اطلاعات نعیم الحق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانی نہ صرف ملک بلکہ پی ٹی آئی کا بھی اثاثہ ہیں، اوورسیز پاکستانیوں نے ہر مشکل گھڑی میں پارٹی کا کھلے دل سے ساتھ دیا ہے۔ پی ٹی آئی اوورسیزکے سینئر رہنما، ایڈووکیٹ محمد ندیم یوسف کسانہ پارٹی کے پرانے ساتھی ہیں،انھوں نے نہ صرف پاکستان بلکہ یورپ میں بھی پارٹی کے کے لیے زبردست خدمات سرانجام دی ہیں، چیئرمین عمران خان اور پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت پارٹی کے لیے ان کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ پارٹی میٹنگز سے آپس میں ہم آہنگی بڑھتی ہے،اور پارٹی کو مضبوط بنانے میں مدد ملتی ہے،ہم دوسری پی ٹی آئی یورپ کانفرنس کے حوالے سے پوری طرح سے آگاہ ہیں، یہ ایک زبردست اور کامیاب کانفرنس تھی،اس حوالے سےمحمد ندیم یوسف کسانہ ،صاحبزادہ جہانگیر، انیل مسرت، یاسر خان، پی ٹی آئی اٹلی کے فہد چیمہ اور یوتھ کے رہنما وکارکن مبارکباد کے مستحق ہیں۔ یوم آزادی اور پی ٹی آئی یورپ کانفرنس نے ثابت کردیا ہے کہپی ٹی آئی مقبول ترین جماعت ہے۔

مزید خبریں :