26 اگست ، 2015
جنیوا........نواب اکبر بگٹی کے پوتے براہمداغ بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچ چاہیں تو آزاد بلوچستان کے مطالبے سے دستبرداری پر تیار ہیں، ہم پاکستانی حکومت سے بات چیت کے لیے تیار ہیں۔ بیرون ملک مقیم براہمداغ بگٹی نے برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں کہا کہ ہم سیاسی لوگ ہیں اور مسائل کا سیاسی حل چاہتے ہیں۔