کھیل
27 اگست ، 2015

ڈربن: جنوبی افریقہ نے نیوزی لینڈ کو 62سے شکست دیکر سیریز جیت لی

ڈربن: جنوبی افریقہ نے نیوزی لینڈ کو 62سے شکست دیکر سیریز جیت لی

ڈربن........جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کے درمیان جاری 3ایک روزی میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا اور فیصلہ کن میچ آج کنگزمیڈ ،ڈربن میں کھیلا گیا۔ میچ میں پروٹیرز ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان پر 283رنز اسکور کیے ، ٹیم کی جانب سے کپتان ڈیویلیئرز نے62، وین وائک58، ہاشم آملہ44 اور فرحان بیہاردین کے برق رفتار 40رنز نمایاں رہے ، تاہم کیوی بولرز کی جانب سے بین وہیلر نے 3وکٹیں حاصل کیں۔ کیویز ٹیم 284رنز کے ہدف کے تعاقب میں بری طرح ناکام ہوئی اور 2.49اوورز میں 221رنز کے اسکور پر ڈھیر ہوگئی، ٹام لیتھم 54رنز کے ساتھ نمایاں بیٹسمین رہے، جبکہ پروٹیز بولرز کی جانب سے ڈیوڈ ویز نے3، عمران طاہر اور کاگیسو رابادا نے 2،2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ جنوبی افریقہ نے میچ جیتنے کے ساتھ سیریز بھی 1-2سے جیت لی ہے، جہاں پہلا میچ میزبان ٹیم پروٹیز نے اور دوسرا مہمان کیویز ٹیم نے جیتا تھا۔ آج سیریز کا آخری اور فیصلہ کن میچ جنوبی افریقہ کے نام رہا، جو انہوں نے 62رنز سے زیر کرلیا۔

مزید خبریں :