پاکستان
27 اگست ، 2015

ڈاکٹرعاصم حسین کواہل خانہ سے ملاقات کی اجازت مل گئی

ڈاکٹرعاصم حسین کواہل خانہ سے ملاقات کی اجازت مل گئی

کراچی......انسداددہشت گردی کی عدالت نے ڈاکٹرعاصم حسین کواہل خانہ سے ملاقات کی اجازت دے دی ہے،ڈاکٹرعاصم حسین کے اہل خانہ نے عدالت میں در خواست دائر کی تھی کہ عاصم حسین بلڈ پریشرسمیت دیگر بیماریوں میں مبتلا ہیں ان سے اہل خانہ کی ملاقات کی اجازت دی جا ئے،جس پرانسداد دہشت گر دی کی عدالت نےملاقات کی اجازت دے دی ہے۔رینجرزلاآفیسر کے مطابق ڈاکٹر عاصم حسین سے اہل خانہ کی ملاقات مٹھارام ہاسٹل میں کرائی جائےگی۔واضح رہے کہ ڈاکٹر عاصم حسین کو عدالت میں پیش کئے جانے کے موقع ان کے اہل خانہ کوملاقات کی اجازت نہیں دی گئی تھی ۔

مزید خبریں :