پاکستان
27 اگست ، 2015

آصف زرداری پر ہاتھ ڈالا گیا تو یہ جنگ کی ابتدا ہوگی،خورشید شاہ

آصف زرداری پر ہاتھ ڈالا گیا تو یہ جنگ کی ابتدا ہوگی،خورشید شاہ

اسلام آباد......قائد حزب اختلاف سید خورشید شا ہ نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری پر ہاتھ ڈالا گیا تو یہ جنگ کی ابتدا ہوگی، فیصلہ کر لیا جائے کہ پاکستان کو رکھنا ہے یا غیر مستحکم کرنا ہے،اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو میں سید خورشید شاہ نے کہا کہ راجہ پرویز اشرف پر بھی گرے ٹریفکنگ کا کیس بنایا جا رہا ہے، خورشید شاہ نے کہا کہ مسلم لیگ ن کو سمجھنا چاہئے کہ سیاسی جماعتیں ہی انکی دست بازو ہیں، ہم آپس کے انتشار میں پھنسے ہوئے ہیں ، بندوق کے زور پر کچھ نہیں ہوتا، پیپلز پارٹی پارلیمنٹ کو کمزور نہیں کرنا چاہتی، پارلیمان کے اندر رہ کر جبر کا مقابلہ کریں گے۔خورشید شاہ نے کہا کہ الیکشن کمیشن ارکان کے معاملے پر پارلیمان کا فورم استعمال کیا جانا چاہئے، الیکشن کمیشن ممبران کو خود چلا جانا چاہئے،یہ مال کی وجہ سے جڑے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم وزیراعظم کے ساتھ بیٹھ کر بات کرنے کو تیار ہیں۔قائد حزب اختلاف کا کہنا تھا کہ ایک صوبے کو ٹارگٹ کر کے تباہ کیا جا رہا ہے، خیبر پختونخوا ،بلوچستان اور پنجاب میں کرپشن ختم ہو گئی ہے؟۔انہوں نے کہا کہ را سندھ اور بلوچستان میں مکمل داخل ہو چکی ہے، آرمی چیف کو کراچی میں امن و امان سے متعلق اجلاس میں وزیر اعلیٰ اور گورنر کو بلانا چاہئے تھا۔

مزید خبریں :