پاکستان
28 اگست ، 2015

ایچی سن کالج لاہور کی انتظامیہ اور سابق پرنسپل میں معاملات طے

ایچی سن کالج لاہور کی انتظامیہ اور سابق پرنسپل میں معاملات طے

لاہور.......ایچی سن کالج لاہور کے سابق پرنسپل آغا غضنفر اور کالج انتظامیہ کے درمیان معاملات طے پا گئے ،آغا غضنفر آئندہ سماعت تک کالج کے انتظامی معاملات میں مداخلت نہیں کریں گے، انہیں گھر اور گاڑی کی مراعات حاصل رہیں گی۔ایچی سن کالج کی انتظامیہ نے سابق پرنسپل آغا غضنفر کے حکم امتناع کے خلاف لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کیاتھا، ابتدائی سماعت میں عدالت نے فریقین کو مصالحت کے لیے مہلت دی ۔ جسٹس مامون رشید کے چیمبر میں دوبارہ سماعت کے موقع پر کالج انتظامیہ اور سابق پرنسپل آغا غضنفر کے درمیان طے پایا کہ سابق پرنسپل کیس کی آئندہ سماعت تک کالج کے انتظامی معاملات میں مداخلت نہیں کریں گے، البتہ انہیں گھر اور گاڑی استعمال کرنے کی اجازت ہوگی، عدالت نے ایچی سن کالج سے متعلق دیگر درخواستیں بھی یکجا کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 30 ستمبر تک ملتوی کر دی۔

مزید خبریں :