کھیل
29 اگست ، 2015

کولمبو ٹیسٹ میں پہلا دن بارش کے نام، بھارت کے 2وکٹوں پر 50رنز

کولمبو ٹیسٹ میں پہلا دن بارش کے نام، بھارت کے 2وکٹوں پر 50رنز

کولمبو..........سری لنکا اور بھارت کے درمیان جاری 3 ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا اور آخری میچ کولمبو میں آج شروع ہوگیا ہے ۔ میچ میں لنکن ٹیم نے ٹاس جیت کر بھارتی ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ میچ میں بارش کی وجہ سے صرف 15اوورز کا کھیل آج کے پورے دن میں ہوسکا۔ اس دوران بھارتی ٹیم نے 2وکٹوں کے نقصان پر 50رنز اسکور کیے، آئوٹ ہونے والے بیٹسمن میں لوکیس راہول اور اجنکیا رہانے ہیں، جو بل ترتیب دھمیکا پرساد اور نووان پرادیپ کا شکار بنے۔

مزید خبریں :