پاکستان
29 اگست ، 2015

کارکنان4 اکتوبر کو الیکشن کمیشن کے دفتر کے سامنے پہنچیں، عمران

کارکنان4 اکتوبر کو الیکشن کمیشن کے دفتر کے سامنے پہنچیں، عمران

لاہور........چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے تمام پی ٹی آئی کارکنان کو 4 اکتوبر کو الیکشن کمیشن کے دفتر کے سامنے پہنچنے کی ہدایت کردی۔ لاہور میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ چار اکتوبر تک چاروں صوبائی الیکشن کمشنر مستعفی نہیں ہوئے تو اگلے لائحہ عمل کا اعلان کروں گا، انہوں نے این اے 122 میں نواز شریف سے مقابلے کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم ضمنی اور بلدیاتی انتخابات لڑیں گے، جہانگیر ترین حلقہ این اے 154لودھراں سے اور لاہور سے علیم خان الیکشن لڑیں گے، پی پی 147 سے شعیب صدیقی پی ٹی آئی کے امیدوار ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کے بیچارے لیڈر گھبرائے ہوئے پھر رہے ہیں ، میاں صاحب کو کیا چیلنج دوں، وہ تو چیلنج لیتے ہی نہیں، تفتیش ہوگئی تو الیکشن کمیشن ارکان جیلوں میں جائیں گے ۔

مزید خبریں :