کھیل
30 اگست ، 2015

کولمبو ٹیسٹ: بھارت نے سری لنکا کیخلاف 292رنز 8وکٹوں پر بنالیے

کولمبو ٹیسٹ: بھارت نے سری لنکا کیخلاف 292رنز 8وکٹوں پر بنالیے

کولمبو.........سری لنکا اور بھارت کے درمیان جاری 3ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا ٹیسٹ کولمبو میں جاری ہے۔ آج میچ کے دوسرے دن بھارتی ٹیم نے اپنی پہلی اننگز 50رنز 2وکٹوں پر دوبارہ شروع کی، تو ان کی وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی رہیں اور 180رنز پر 7آئوٹ ہوگئے۔ اس مشکل گھڑی میں امت مشرا آئے، جنہوں نے چتیشور پوجارا کا بھرپور ساتھ دیا، چتیشور پوجارا جو انجری کے باعث ٹیم سے باہر تھے، انہوں نے شاندار سنچری اسکور کی، وہ 135رنز کے اسکور پر ناٹ آئوٹ ہیں، جبکہ امت مشرا نے 59رنز کے اسکور پر آئوٹ ہوئے، ان دونوں کے درمیان آٹھویں وکٹ پر 104رنز کی شراکت قائم ہوئی، تاہم لنکن بولرز کی جانب سے دھمیکا پراساد نے 4وکٹیں حاصل کیں۔

مزید خبریں :