30 اگست ، 2015
پشاور......... حلف اٹھاتے ہی پشاور کے ضلع ناظم سے ہاتھ ہوگیا، ارباب عاصم کی جیب کٹ گئی، جیب کترا 70 ہزار روپے، اے ٹی ایم کارڈ اور قومی شناختی کارڈ لے اڑا۔ پاکستان تحریک انصاف نے ضلع کونسل پشاور اور تین ٹاؤن کونسلوں میں کامیابی حاصل کی اور پاکستان تحریک انصاف کے ارباب محمد عاصم بلامقابلہ ضلع ناظم پشاور اور سید قاسم علی شاہ نائب ناظم منتخب ہوگئے۔ ضلع ناظم پشاور کی حیثیت سے حلف اٹھاتے ہی جیب کترے نے ارباب عاصم کی جیب کاٹ ڈالی۔ واقعے کا مقدمہ تھانافقیرآبادمیں نامعلوم افرادکےخلاف درج کرلیاگیا ہے۔