پاکستان
31 اگست ، 2015

این اے 122اور 154کے ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری

این اے 122اور 154کے ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری

اسلام آباد ......الیکشن کمیشن ے این اے 122 لاہور اور این اے 154 لودھراں میں ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری کردیا ہے۔ شیڈول کے مطابق دونوں حلقوں میں پولنگ 11اکتوبر کو ہوگی۔الیکشن کمیشن کے مطابق قومی اسمبلی کے دونوں حلقوں کیلئے کاغذات نامزدگی 10اور 11ستمبر تک جمع کرائے جاسکیں گے ،جن کی جانچ پڑتال 14اور 15ستمبر کوکی جائے گی ۔دونوں نشستیں پی ٹی آئی کی درخواستوں پر الیکشن ٹربیونلز کے فیصلوں کے بعد خالی ہوئی ہیں۔

مزید خبریں :