31 اگست ، 2015
کراچی......پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ نوازشریف نے 90 کی دہائی کی سیاست دوبارہ شروع کردی ہے،نواز شریف نے ماضی سے کوئی سبق نہیں سیکھا، انتقامی سیاست کے بھیانک نتائج نکلیں گے ،آصف زرداری کی جانب سے جاری ہونے والے سخت بیان میں کہا گیا ہے کہ 2013 کے عام انتخابات متنازعہ تھے تاہم جمہوریت کی خاطر 2013 کے انتخابات کو قبول کیا ، 2013 کا الیکشن آر اوز کا الیکشن تھا ،ٹریبونلز کے فیصلوں نے تائید کردی ہے۔نوازشریف دہشتگردوں کیخلاف آپریشن متاثرکرنےکیلئے قوم کوتقسیم کررہےہیں،سندھ میں بیوروکریٹس کو نیب ،ایف آئی اےکےذریعے ہراساں کیاجارہاہے، سابق وزیراعظم گیلانی ،علیل مخدوم امین فہیم کےوارنٹ جاری کیے گئے ،پہلے قاسم ضیا ، پھر سینیٹر بنگش کے بیٹے،اب ڈاکٹر عاصم کو گرفتار کرلیا گیا۔پیپلزپارٹی نے تیسری بار وزیر اعظم بننے پر پابندی کھلے دل سے ختم کی اوراسی وجہ سے آج نوازشریف وزیراعظم اور شہباز شریف وزیراعلیٰ ہیں ۔سیاستدانوں میں سزاکی معافی کی درخواست دینےکااعزازصرف نوازشریف کوحاصل ہے۔بیان میں یہ سوال بھی اٹھایا گیا ہے کہ رانا مشہود کی وڈیو منظر عام پر آنے کے بعد انہیں گرفتار نہیں کیا گیا ؟۔پاکستانی سرحد پر بھارتی فوج کی مسلسل فائرنگ اور اس کے نتیجہ میں جاںبحق ہونے والے شہریوں کے حوالے سے بیان میں کہا گیا ہے کہ ہمارا ازلی دشمن نہتے شہریوں پر گولے برسا کر انہیں شہیدکررہا ہے ،پاک فوج دہشتگردی کے خلاف فیصلہ کن جنگ لڑرہی ہے ۔دہشتگردوں کے خلاف جنگ میں پوری قوم پاک فوج کے ساتھ ہے۔