انٹرٹینمنٹ
01 ستمبر ، 2015

ردِ عمل میں سستی قبل از وقت موت کا سبب ہوسکتی ہے، تحقیق

ردِ عمل میں سستی قبل از وقت موت کا سبب ہوسکتی ہے، تحقیق

لندن .........ویسے تو کسی بھی بات پر فوری ردعمل پیش کرنے والوں کو جذباتی سمجھا جاتا ہے لیکن ماہرین نے اس عمل کو انسانی صحت کے لئے فائدے مند قرار دے دیا ہے۔ لندن کالج یونیورسٹی میں ہونے والی ایک تحقیق میں یہ دلچسپ انکشاف ہوا ہے کہ کسی بھی عمل پر فوری رد عمل پیش کرنے والے افراد ایسا نہ کرنے والوں کی نسبت زیادہ عمر پاتے ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اس سے انسان کے صرف مضبوط اعصابی نظام کا پتا چلتا ہے جبکہ دوسری جانب سست ردعمل پیش کرنے والے افراد میں قبل از وقت موت کا خدشہ کافی حد تک بڑھ جاتا ہے اور ایسا کرنا سگریٹ نوشی سے بھی زیادہ نقصان دہ ثابت ہوتا ہے۔

مزید خبریں :