پاکستان
01 ستمبر ، 2015

یوسف رضا گیلانی کی 8 کیسوں میں 7 دن کیلئے حفاظتی ضمانت

یوسف رضا گیلانی کی 8 کیسوں میں 7 دن کیلئے حفاظتی ضمانت

اسلام آباد.......اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی کی 8 مختلف کیسوں میں 7دن کے لیے حفاظتی ضمانت منظورکرلی ہے۔ 9ویں کیس میں حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت کل ہوگی۔ ضمانت منظور ہونے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ آج عدالت میں پیش ہوا تو پتا چلا مجھ پرایک اورکیس بنایا گیا ہے جس کی ضمانت کے لیے کل پھر آنا پڑے گا۔ یوسف رضا گیلانی نے کہاکہ عدالتوں سے انصاف کی توقع ہے،حکومت کی اجازت کے بغیرایف آئی اے کوئی کارروائی نہیں کرتی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ آصف علی زردای نے دل برداشتہ ہوکر بیان دیا۔

مزید خبریں :