انٹرٹینمنٹ
01 ستمبر ، 2015

ہالی ووڈ فلم ’’ٹریش‘‘کا پہلا ٹریلر جاری، فلم 9 اکتوبر کو ریلیز ہو گی

ہالی ووڈ فلم ’’ٹریش‘‘کا پہلا ٹریلر جاری، فلم 9 اکتوبر کو ریلیز ہو گی

نیویارک........ہالی ووڈ کی نئی فلم ’’ٹریش‘‘ کا پہلا ٹریلر جاری کر دیا گیا ۔ فلم کی کہانی کچرا چننے والے تین دوستوں کے گرد گھومتی ہے۔ کچرا چننے والے تین دوستوں کی زندگی اور خواہشات پر مبنی ایڈونچر اور کامیڈی سے بھرپور نئی کرائم ڈرامہ فلم "ٹریش"کا پہلا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔ ہدایتکار اسٹیفن ڈیلڈری کی اس فلم کی کہانی برازیلی شہر رِیوکی غریب بستی میں رہائش پذیر تین ایسے دوستوں کے گِرد گھوم رہی ہے جو کوڑا کرکٹ اُٹھاکراپناگزر بسر کرتے ہیں، تاہم ان کااصل امتحان اس وقت شروع ہوتا ہے جب انہیں کچرے کے ڈھیر سے روپوں سے بھرا بٹوہ ملتا ہے۔ مشہور برطانوی مصنف رچرڈ کرٹس کے ناول پر مبنی اس فلم کو ٹِم بیون اورایرک فیلنر نے مشترکہ طور پر پروڈیوس کیا ہے جبکہ فلم کی کاسٹ میں رونی مارا،مارٹن شین،وانر مورا اور سیلٹن میلو سمیت دیگر فنکار شامل ہیں۔برازیلی اور برٹش سنیما کے باہمی اشتراک سے بننے والی ایڈونچر ، کرائم اور ڈرامہ فلم فوکس ورلڈ انٹر ٹینمنٹ کے تحت رواں سال 9اکتوبر کو امریکی سنیماگھروں میں نمائش کیلئے پیش کر دی جائیگی۔

مزید خبریں :