پاکستان
18 مئی ، 2012

سندھ کے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات یکم جولائی سے ہوں گی

سندھ کے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات یکم جولائی سے ہوں گی

کراچی…سندھ کے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات یکم جون کے بجائے یکم جولائی سے 31اگست تک ہوں گی۔سیکریٹری تعلیم صدیق میمن کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے سندھ کے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات یکم جولائی سے کرنے کی سمری کی منظوری دیدی ہے۔ جس کا نوٹیفکیشن شام تک جاری کردیا جائے گا، اس سلسلے میں محکمہ تعلیم نے وزیراعلیٰ سندھ کو جو سمری بھیجی تھی اس میں کہا گیا تھا کہ رمضان المبارک اور مون سون کی متوقع بارشوں اور سیلاب کا اثر تدریسی عمل پر پڑے گا جس طرح گزشتہ دو سالوں میں ہوا ہے۔ جبکہ رمضان میں تدریسی دورانیہ کم کردیا جاتا ہے۔ ان چھٹیوں کا اطلاق سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں پر ہوگا اور جو ادارہ عمل نہیں کرے گا اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی ۔

مزید خبریں :