02 ستمبر ، 2015
پیرس........ رضا چوہدری......... پاکستان تحریک انصاف، یورپ کے مرکزی الیکشن آفس کا پیرس میں افتتاح کردیا گیا۔یہ فرانس میں کسی بھی سیاسی جماعت کی جانب سے پہلا مرکزی الیکشن دفتر ہے،اس کے روح رواں مشتاق خان جدون ہیں۔تقریب کی نظامت یاسر قدیر نےکی۔ جبکہ عارف مصطفائی نے تلاوت قران پاک سے تقریب کا آغاز کیا۔سینئر رہنما میاں ذوالفقار جتالہ سمیت مقررین نے مشتاق خان جدون اور ملک عطا محمد کو مبارکباد پیش کی۔ مشتاق خان جدون نے تمام شرکا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے ملک و قوم اور پاکستان تحریک انصاف کی خدمت کے لیے جو بھی ہو سکا کرنے کو تیار ہیں۔اس موقع پر اصغر علی شمسی، آصفہ ہاشمی ، ناصرہ فاروقی ،منور جٹ،ابرار کیانی،چودھری سہیل بھدر،خالد پرویز ،اشفاق احمد چودھری ،تسلیم اشرف،عاصم ایاز،حاجی ابرار لہری سمیت دیگر بھی موجود تھے۔