پاکستان
04 ستمبر ، 2015

کالام فیسٹیول میں سیاحوں کی بھی بڑی تعداد میں شرکت

کالام فیسٹیول میں سیاحوں کی بھی بڑی تعداد میں شرکت

کالام.......کالام فیسٹیول کا آج دوسرا روزہے، فیسٹیول میں سیاحوں کی بڑی تعداد موجود ہے، کوئی موٹر سائیکل کے کرتب دیکھ کر خوش ہو رہا ہے اور کہیں ہزاروں فٹ بلندی سے چھلانگ لگاتے پراگلائڈ لوگوں کی سانسیں روکے ہوئے ہیں۔بلند مقام اور حسین وادی کالام میں پانچ روزہ فیسٹیول کا آج دوسرا دن ہے۔ رنگا رنگ تقریبات میں ملک بھر سے سیاحوں کی بڑی تعداد شرکت کے لئے آئی ہوئی ہے۔ فیسٹیول میں پاک آرمی کی جانب سے اسلحہ کی نمائش کی گئی ہے، نمائش میں رکھا گیا بیشتر اسلحہ پاکستان میں ہی تیار کیا جاتا ہے۔ فیسٹیول میں خواتین بھی بھرپور طریقے سے حصہ لے رہی ہیں۔ خواتین کی دلچسپی کے لئے دیدہ زیب اور خوبصورت کڑھائیوں سے مزین ملبوسات کے اسٹالز بھی ہیں جن پر خواتین کا رش لگا ہوا ہے۔فیسٹیول کے دوسرے روز بھی پیراگلائڈنگ ،موٹر سائیکل کے کرتب اور پی ٹی شو بھی منعقد کیے گئے۔ تقریب میں گورنر خیبر پختونخوا مہتاب احمد عباسی نے بھی شرکت کی۔

مزید خبریں :