پاکستان
04 ستمبر ، 2015

کوٹ رادھا کشن کیس، 2 ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں مسترد

کوٹ رادھا کشن کیس، 2 ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں مسترد

اسلام آباد........سپریم کورٹ نے لاہور ہائیکورٹ کے اس فیصلے پر برہمی کا اظہار کیا ہے جس میں کوٹ رادھا کشن میں مسیحی جوڑے کو زندہ جلانے کے شریک ملزموں کی ضمانت منظور کی گئی،سپریم کورٹ نے ریمارکس دئیے کہ بعض عدالتی فیصلے بڑے ناقص ہیں ، جنہیں دادرسی کے لیے بنیاد نہیں بنایا جاسکتا ،کوٹ رادھا کشن میں مسیحی جوڑے کو زندہ جلانے کےکیس کے دو ملزموں نثار اور اکرم نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں ضمانتوں کیلئے درخواستیں دے رکھی تھیں ،عدالت نے سماعت کے بعد دونوں ملزموں کی درخواستیں مسترد کر دیں ۔ جسٹس اعجاز چودھری نے ریمارکس دئیے کہ جے آئی ٹی کی تفتیش میں ملزموں پر اشتعال انگیزی اور توڑ پھوڑ کا الزام ثابت ہوتا ہے ، ملزموں کا فرض تھا مسیحی جوڑے کی جان بچاتے نہ کہ خود اشتعال انگیزی کرتے۔

مزید خبریں :