04 ستمبر ، 2015
اسلام آباد........مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے افغان صدر اشرف غنی اور وزیر خارجہ صلاح الدین ربانی سے ملاقات کی، ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دفتر خارجہ سے جاری بیان کےمطابق مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کابل میں جاری علاقائی اقتصادی کانفرنس سےخطاب میں کہاکہ افغانستان کوایشیا کی تجارتی سرگر میوں کامرکز بنانےکیلئےخطے کے ملکوں کومل کرکام کرنا ہوگا، پاکستان افغانستان میں ریل، روڈ، توانائی اور تجارتی ترقی کے منصوبوں پر عمل پیرا ہے،پشاور کابل موٹروے کی فیزایبلیٹی پرکام جاری ہے، پاک چین اقتصادی راہداری مغربی چین، وسطی ایشیا اور افغانستان کے مابین تجارتی روٹ فراہم کرےگی۔