05 ستمبر ، 2015
پشاور......پشاور پولیس نے نوتھیہ کے علاقہ میں کارروائی کے دوران منشیات فروشوں سمیت 6 جرائم پیشہ افراد کو گرفتارکرلیا۔ جن کے قبضہ سے پانچ کلو گرام منشیات بھی برآمد کی گئیں۔ پولیس کے مطابق نوتھیہ کے علاقہ میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں کی گئیں۔ اس دوران الطاف، عمر، وکیل اور کامران نامی منشیات فروشوں کو گرفتارکیاگیا۔ جن کے قبضہ سے 5 کلوگرام چرس برآمد ہوئی۔ جبکہ طارق اور میوا خان نامی دو ملزمان کو بھی گرفتارکیاگیا جو ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتو ں میں ملوث بتائے جاتے ہیں۔