پاکستان
05 ستمبر ، 2015

یومِ دفاع انتہائی جوش وجذبے کے ساتھ منانے کی تیاریاں

یومِ دفاع انتہائی جوش وجذبے کے ساتھ منانے کی تیاریاں

راولپنڈی....ملک بھر میں کل یومِ دفاع انتہائی جوش وجذبے اور تزک واحتشام کے ساتھ منانے کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئی ہیں۔عسکری حکام اس سلسلے میں آج توپوں کی ریہرسل کریں گے۔ یوم دفاع منانے کیلئےعوامی اور سیاسی سطح پر مختلف تقریبات کے علاوہ عسکری سطح پربھی تقریبات منعقد کی جارہی ہیں،آئی ایس پی آرکے ترجمان کےمطابق لاہورکےفورٹریس اسٹیڈیم میں یومِ دفاع کی عسکری تقریب اور اس کی ریہرسل کےسلسلےمیں توپیں چلائی جائیں گی۔یہ توپیں5اور6ستمبر کو صبح9سے12بجےکےدرمیان چلائی جائیں گی،لہٰذاعوام کو اطلاع دی جاتی ہے کہ وہ اس دوران کسی قسم کے خوف وہراس میں مبتلا نہ ہوں۔

مزید خبریں :