پاکستان
05 ستمبر ، 2015

کوئٹہ : انٹیلی جنس معلومات پر کارروائی ، دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام

کوئٹہ : انٹیلی جنس معلومات پر کارروائی ، دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام

کوئٹہ......یوم دفاع پاکستان کے موقع پر کوئٹہ میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیاگیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائی میں بھارتی خفیہ ایجنسی را کا دہشت گرد بھی گرفتارکرلیا گیاجس کے قبضے سے بارودی مواد بھی برآمد ہوا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق کوئٹہ میں انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پردہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا گیا۔کارروائی میں ایک دہشت گرد کو ریمورٹ کنٹرولڈ آئی ای ڈی کے ساتھ چھ کلو دھماکہ خیز مواد ، مارٹرگولے اورنٹ بولٹ کےساتھ گرفتارکرلیاگیا۔اس کےعلاوہ کارروائی میں ایک اور آئی ای ڈی جو اس نے پہلے ہی نصب کردی تھی اسے بھی ناکارہ بنادیاگیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق گرفتاردہشت گرد نے بھارتی ایجنسی را سے تعلق کا اعتراف کیاہے،اس نے ماضی میں دو مختلف مواقع پر بھی بم دھماکوں کا اعتراف کیا ہے کہ جس میں کئی افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔کوئٹہ میں دہشت گردی کی کارروائی ناکام بنانے کے حوالے سے ایس ایس پی آپریشنز کوئٹہ وحید خٹک نے میڈیا کو بتایا کہ ایک دہشت گردی تحریب کاری کی نیت سے سریاب پل کے نیچے بم نصب کررہا تھا کہ پولیس نے بم نصب کرنے والے دہشت گرد کو گرفتار کرکے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کر لیا جس نے برآمد ہونے والے چھ کلو وزنی بم کو ناکارہ بنادیا۔

مزید خبریں :