05 ستمبر ، 2015
اوکاڑہ ........اوکاڑہ میں نامعلوم افرادنےضلع کچہری میں ایک وکیل کے چیمبر پر فائرنگ کرکےاس کےمنشی کو زخمی کر دیا اور فرار ہو گئے۔اوکاڑہ پولیس کےمطابق نامعلوم افرادنےضلع کچہری میں شمیم احمد ایڈووکیٹ کے چیمبر پرفائرنگ کر دی،جس کی زد میں آ کر وکیل کا منشی عرفان زخمی ہوگیا۔زخمی کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کر دیا گیا،جہاں ڈاکٹر اس کی جان بچانے کی کوششوں میں مصروف ہیں،پولیس نے علاقے کی ناکی بندی کرکےملزموں کی تلاش شروع کر دی ہے۔