05 ستمبر ، 2015
پشاور......ا سپیشل پولیس یونٹ نے نواحی علاقہ بدرہ میں کارروائی کرتے ہوئے تین دہشتگرد وں کوگرفتار کرکے پانچ کلو گرام وزنی ٹائم بم برآمد کرلیاہے۔ اسپیشل پولیس یونٹ کے مطابق کاروائی تھانہ متھرا کی حدود میں بدرہ نیو رنگ روڈ پر کی گئی۔ اس دوران ایک گاڑی نمبر ایم این ای 8613 کی ڈگی سے پانچ کلو وزنی ٹائم بم برآمد کیاگیا اورگاڑی میں سوار تین دہشتگردوں کو گرفتارکیاگیا۔ جن کے نام نور اللہ، ثناء اللہ اور ہدایت بتائے گئے ہیں۔پولیس کے مطابق تینوں دہشتگرد ٹارگٹ کلنگ، پولیوٹیموں پر حملے اوربھتہ خوری میں بھی ملوث رہے ہیں۔