پاکستان
08 ستمبر ، 2015

جامعہ کراچی: بی ایس فزیوتھراپی کے نتائج کا اعلان

جامعہ کراچی: بی ایس فزیوتھراپی کے نتائج کا اعلان

کراچی......جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات پروفیسر ڈاکٹر ارشد اعظمی کے اعلامیہ کے مطابق بی ایس فزیوتھراپی کے تیسرے اور چوتھے سال کے امتحانات برائے 2015 ء کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے۔ نتائج کے مطابق فزیوتھراپی کے تیسرے سال کیلئے ہونے والے امتحانات میں 99 طلبہ شریک ہوئے۔ان میں سے 90 طلبہ کامیاب اور نو ناکام رہے۔ اس طرح کامیاب طلبہ کا تناسب نوے اعشاریہ اکیانوے فیصد رہا۔علاوہ ازیں بی ایس فزیوتھراپی کے چوتھے سال کے لئے ہونے والے امتحانات میں 84 طلبہ شریک ہوئے جن میں سے83 طلبہ کامیاب رہے جبکہ ایک طالب علم ناکام رہا۔ چوتھے سال میں کامیاب طلبہ کا تناسب اٹھانوے اعشاریہ اکیاسی فیصد رہا۔

مزید خبریں :