پاکستان
08 ستمبر ، 2015

دنیا بھر میںآ ج ’خواندگی کا عالمی دن‘ منایا جارہا ہے

دنیا بھر میںآ ج ’خواندگی کا عالمی دن‘ منایا جارہا ہے

راولپنڈی.........دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی منگل کو خواندگی کا عالمی دن منایا جارہا ہے ۔یہ دن 8ستمبر کو ہر سال منایا جاتا ہے ۔اس دن کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لئے دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی سیمینارز اورورکشاپس منعقد کی جاتی ہیں جن میں حکومتی تنظیموں کے ساتھ ساتھ غیر سرکاری تنظیمیں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی ہیں۔اس دن کو منانے کا مقصدتعلیم کے فوائد اورعوام میں خواندگی کے حوالے سے آگہی وشعور پیداکرنا ہے ۔تاہم ان تمام کوششوں کے باوجود یہ بھی حقیقت ہے کہ پاکستان میں آج بھی ڈھائی کروڑ سے زائد بچے اسکول نہیں جاتے۔ماہر تعلیم منور صابر کے مطابق حکومت کوخواندگی بڑھانے کیلئے مزید اقدامات کرنا ہوں گے۔ملک کی ساٹھ فیصدآبادی دیہاتوں میں مقیم ہے اس لئے دہی سطح پر تعلیم کے فروغ کیلئے فوری اور دیرپہ اقدامات کی ضرورت ہے۔ ماہرین تعلیم کا کہنا ہے کہ ترقی یافتہ ممالک کی کامیابی کی سب سے بڑی وجہ تعلیم اورشرح خواندگی میں اضافہ ہے۔امریکہ اوربرطانیہ میں شرح خواندگی ننانوے فیصد،یواے ای میں ستتر،بھارت چوہترجبکہ بنگلہ دیش میں ستاون فیصدہے لیکن پاکستان میں یہ شرح تاحال پچپن فیصد سے زائد نہیں جبکہ خواتین میں تو یہ شرح اس سے بھی کم ہے۔اسلام آباد میں قومی کمیشن برائے انسانی ترقی (این سی ایچ ڈی) کے زیر اہتمام خواندگی کے عالمی دن کے موقع پر ایک واک کا اہتمام کیا گیا ہے جس میں خواندگی سے متعلق مسائل پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔ واک کا اہتمام اقوام متحدہ کے ادارہ برائے تعلیم، سائنس اور کلچر (یونیسکو) کے تعاون اور وزارت تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت کی قیادت میں کیا جا رہا ہے۔ واک میں سرکاری افسران، عطیہ دینے والے ادارے، غیر سرکاری اداروں کے نمائندے شرکت کررہے ہیں ۔ سرکاری خبر رساں ادارے اے پی پی نے این سی ایچ ڈی کے حوالے سے بتایا ہے کہ پاکستان میں 5 کروڑ 70 لاکھ نوجوان جن میں تقریباً دو تہائی خواتین بھی شامل ہیں، ناخواندہ ہیں۔

مزید خبریں :