پاکستان
08 ستمبر ، 2015

اسلام آباد کے اسپتالوں میں احتجاج جاری،مریض پریشان

اسلام آباد کے اسپتالوں میں احتجاج جاری،مریض پریشان

اسلام آباد.......وفاقی دارالحکومت کے سرکاری ہسپتالوں میں تما م شعبوں کے ملازمین نے ہیلتھ رسک الاونس بند ہونے کے خلاف مکمل ہڑتال کر دی ہے۔ڈاکٹرز ،پیرا میڈیکل ،اور نرسنگ سٹاف سمیت سرکاری ہسپتالوٕں کے دیگر عملے نے ہیلتھ رسک الاونس بند ہونے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کام بند کر دیا ہے ۔ایمرجنسی کے علاوہ پاکستان انسٹیٹیوں آف میڈیکل سائنسز(پمز) پولی کلینک ، کیپیٹل ہسپتال ،فیڈرل ہسپتال این آئی ایچ سمیت تمام ہسپتال اورڈسپنسریاں بند ہیں ۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ماضی میں مہلک اور اچھوت کے امراض کے علاج کے دوران مختلف ہسپتالو ں میں عملے کے کئی افراد موت کے منہ میں چلے گئے ۔ ملازمین نے ورلڈ ہیلتھ آرگنائِزیشن کی مدد سے جدوجہد کی اور پیپلزپارٹی کی حکومت کے دوران انہیں ہیلتھ رسک الاونس دیاگیا جسے موجودہ حکومت نے بند کر دیاہے۔ہسپتالوں کے ڈاکٹرزاور عملے کا کہنا ہے کہ ہیلتھ رسک الاونس کی بحالی تک ملازمین احتجاج جاری رکھیں گے۔

مزید خبریں :