08 ستمبر ، 2015
اسلام آباد ......سپریم کورٹ نے فوری طور پراردوکو بطور سرکاری زبان رائج کرنے کاحکم دیا ہے۔سپریم کورٹ نے سرکاری اداروں میں اردو زبان کو رائج کرنے سے متعلق کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے حکومت کوآئین کے آرٹیکل 251کو فوری طور پر نافذ کرنے کا حکم دیا ہے،عدالت نے فیصلے میں حکومت کو اردو کو بطور سرکاری رائج کرنے کیلئے9نکاتی ہدایات بھی جاری کردی ہیں۔ چیف جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں 3رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی ۔ فیصلے میں کہاگیا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 251کے مطابق 15برس کے اندر ملک میں انگریزی کی جگہ اردو زبان کورائج کیا جاناتھا۔ چیف جسٹس نے اس موقع پر کہا کہ آئین کا اطلاق ہم پر فرض ہے۔ درخواست گزار کوکب اقبال نے کہا کہ سپریم کورٹ کا اردو کو فوری رائج کرنے کا فیصلہ سنہری ہے۔