08 ستمبر ، 2015
اسلام آباد.........سپریم کورٹ نے لاہور ہائی کورٹ کا الیکشن کمیشن کے کوڈ آف کنڈکٹ پر حکم امتناع کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے ضمنی انتخاب میں الیکشن کمیشن کا کوڈ آف کنڈکٹ بحال کر دیا ہے ۔ سپریم کورٹ میں جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے الیکشن کمیشن کے قواعد و ضوابط سے متعلق کیس کی سماعت کی ۔ سپریم کورٹ کا کہنا تھا کہ ضمنی انتخابات کے دوران اراکین پارلیمنٹ اور وزراء اپنے انتخابی حلقوں کا دورہ نہیں کر سکتے۔ پاکستان تحریک انصاف کے ایم پی اے مسرور سرور نے لاہور ہائی کورٹ میں الیکشن کمیشن کے ضمنی انتخاب میں قواعد کو چیلنج کیا تھا ۔لاہور ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کے قواعد کو کالعدم قرار دے دیا تھا جس پر الیکشن کمیشن نے لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا، آج سماعت میں سپریم کورٹ نے لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ معطل کر تے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کر دی۔