پاکستان
08 ستمبر ، 2015

کراچی، غنی چورنگی کے قریب فیکٹری میں آگ، ایک شخص جاں بحق

کراچی، غنی چورنگی کے قریب فیکٹری میں آگ، ایک شخص جاں بحق

کراچی........کراچی کے علاقے سائٹ ایریا غنی چورنگی پر واقع گارمنٹ فیکٹری میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا۔ آتشزدگی سے فیکٹری کا چوکیدار جھلس کر جاں بحق ہوگیا۔سائٹ ایریا میں غنی چورنگی کے قریب گارمنٹ فیکٹری میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی 5 گاڑیاں روانہ کی گئیں ،تاہم آگ کی شدت کے باعث فائر بریگیڈ کی مزید گاڑیاں بھی طلب کرلی گئیں۔ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ فیکٹری کی چوتھی منزل پرلگی جس پر فائر بریگیڈ کی سات گاڑیوں کی مدد سے قابوپایاگیا۔آگ کی زد میں آکر فیکٹری کا چوکیدار جھلس کر جاں بحق ہوگیا۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔ فیکٹری میں کولنگ کا عمل جاری ہے۔

مزید خبریں :