08 ستمبر ، 2015
لاہور......لاہورائیر پورٹ پر اے ایس ایف حکام نےجنگلہ پھلانگنےکی کوشش کرنے والےایک نوجوان کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق اے ایس ایف حکام نے18 سالہ اظہر نامی نوجوان کو گرفتار کیاہے،جو حفاظتی جنگلہ پھلانگنےکی کوشش کر رہا تھا،ابتدائی تفتیش میں ملزم نےاپنانام اظہراور پتہ شاہدرہ کا بتایا ہے ،پولیس حکام کا کہناہےکہ ملزم کا دماغی توازن درست نہیں لگتا ۔تاہم اسے نا معلوم مقام پر منتقل کرکےمزیدتفتیش کی جا رہی ہے۔