پاکستان
08 ستمبر ، 2015

عمران خان نے جنہیں چورڈاکو کہا، انہی سےاتحاد کرلیا، دانیال عزیز

عمران خان نے جنہیں چورڈاکو کہا، انہی سےاتحاد کرلیا، دانیال عزیز

اسلام آباد.........نون لیگ کے رہنما دانیال عزیز نےکہا ہے کہ عمران خان جنہیں چور ڈاکو کہتے تھے، بلدیاتی انتخابات میں انہی سے اتحاد کر لیا ۔اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کے دوران دانیال عزیز نےکہا کہ عمران خان ن لیگ کی کامیابیوں سے اتنے خوف زدہ ہیں کہ جنہیں برا بھلا کہتےتھے، ان کے ساتھ مل کر بلدیاتی انتخابات کے لیے 7 جماعتی اتحاد بنا لیا ہے۔ زبیر عمر کا کہنا تھا کہ عمران خان نے سندھ کےدورے میں پیپلزپارٹی پر کرپشن کےالزامات لگائے، دوسری جانب چودھری سرور، منظور وٹوکےگھر ان سےحمایت مانگنے چلے گئے۔ طلال چودھری نے کہا کہ عمران خان، علیم خان کو گالی دیتے تھے، اس نے شوکت خانم اسپتال کیلئے پیسے دئیے تو وہ ہی حاجی علیم بن گئے۔

مزید خبریں :