پاکستان
08 ستمبر ، 2015

وزیراعظم کا نندی پور پاور پلانٹ کے غیر فعال ہونے پر نوٹس

وزیراعظم کا نندی پور پاور پلانٹ کے غیر فعال ہونے پر نوٹس

اسلام آباد.........نندی پور پاور پراجیکٹ جس کا افتتاح وزیراعظم نوزا شریف نے سال دو ہزار چودہ میں کیا ،سال دوہزار پندرہ میں بھی غیر فعال ہے ،عوام کو لوڈشیڈنگ سے نجات اور بجلی کی طلب اور رسد پوری کرنے کے لیے قائم نندی پور پاور پراجیکٹ سے چار سو پچیس میگاواٹ بجلی حاصل کی جانی تھی ،لیکن ایسا کچھ نہیں ہوا ،اربوں روپے کے اس پروجیکٹ کے غیر فعال ہونے پر وزیراعظم نے نوٹس لیا ،اور اجلاس طلب کیا جس میں وزیراعلیٰ پنجاب،سیکرٹری پانی و بجلی اورایم ڈی نندی پور پراجیکٹ شریک ہوئے ،اجلاس میں شریک ایم ڈی نندی پورمحمود احمد نے کہا ہے کہ نندی پورکسی خرابی یاتیل کی بندش کےباعث بند نہیں ہوا بلکہ اس منصوبے کی راہ میں رکاوٹ وزارت پانی و بجلی حکام ہیں، منصوبہ وقت پرمکمل کیا گیا تاہم وزارت پانی وبجلی کےتاخیری حربےسےبندہوگیا ،وزیراعظم نے منصوبےکی بحالی کیلئے4 رکنی کمیٹی کےقیام،15 روزمیں آڈٹ کرانےکاحکم دیا ہے ۔

مزید خبریں :