پاکستان
08 ستمبر ، 2015

پیپلز پارٹی پارلیمان سے استعفے نہیں دیگی، دبئی کے اجلاس میں فیصلہ

پیپلز پارٹی پارلیمان سے استعفے نہیں دیگی، دبئی کے اجلاس میں فیصلہ

دبئی........پیپلزپارٹی پارلیمان سے استعفے نہیں دے گی، اپنا موقف ایوانوں میں پیش کرے گی، وزیراعلیٰ سندھ کے اختیارات میں مداخلت کا معاملہ اپیکس کمیٹی میں اٹھایا جائے گا،آصف زرداری کی زیرصدارت دبئی اجلاس میں فیصلے۔ پیپلز پارٹی کے شریک چیئر پر سن آصف علی زرداری کی زیرصدارت پارٹی اجلاس میں پارلیمان سے استعفے دینے کی تجویزپارٹی رہنمائوں نے مسترد کردی ۔ذرائع کہتے ہیں کہ پیپلزپارٹی نواز حکومت کو پانچ سال مکمل کرنے دینا چاہتی ہے لیکن مسلم لیگ ن کی حکومت پرزوردیاجائے گا کہ وہ پیپلز پارٹی مخالف کارروائیاں روکے ۔ اجلاس میں یہ بھی طے کیا گیا ہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ کے اختیارات میں کسی دوسرے ادارے کی دخل اندازی کا معاملہ اپیکس کمیٹی میں اٹھایا جائے گا ۔اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ ، فریال تالپور ،قمر زمان کائرہ ، وزیر داخلہ سندھ سہیل سیال اور شرجیل میمن سمیت کئی رہنماؤں نے شرکت کی ۔قمرالزمان کائرہ نے پریس کانفرنس کرتےہوئے کہاکہ پیپلز پارٹی کا کوئی فیصلہ نظام کو غیر مستحکم کرنے کے لیے نہیں ہوگا۔

مزید خبریں :