پاکستان
09 ستمبر ، 2015

ڈی جی رینجرز پنجاب کی قیادت میں 16رکنی وفد بھارت روانہ

ڈی جی رینجرز پنجاب کی قیادت میں 16رکنی وفد بھارت روانہ

لاہور ......ڈی جی رینجرز پنجاب میجر جنرل عمر فاروق برکی کی قیادت میں پاکستان کا 16 رکنی وفد واہگہ بارڈر کے ذریعے بھارت روانہ ہوگیا۔دونوں ملکوں کے درمیان 9 سے 12 ستمبر کے دوران نئی دہلی میں بات چیت ہوگی ۔

رینجرز ترجمان کے مطابق وفد میں پنجاب رینجرز، سندھ رینجرز، وزارت داخلہ ، سروے آف پاکستان ،اینٹی نارکوٹکس فورس کے افسر شامل ہیں۔

دورے کے دوران بھارتی سیکیورٹی حکام سے بارڈر مینجمنٹ کے امور اوربھارت کی طرف فائربندی کی خلاف ورزیوں پر بات ہوگی۔

مزید خبریں :