پاکستان
09 ستمبر ، 2015

چیف جسٹس جواد ایس خواجہ کے اعزاز میں فل کورٹ ریفرنس

 چیف جسٹس جواد ایس خواجہ کے اعزاز میں فل کورٹ ریفرنس

اسلام آباد ......چیف جسٹس جواد ایس خواجہ آج ریٹائرڈ ہورہے ہیں،ان کے اعزاز میں فل کورٹ ریفرنس دیا گیا ۔اس موقع پر اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ عدلیہ کے لیے اپنی عمر کی 4دہائیاں گزار دیں ،دیکھنا یہ ہے کیا ہمارے ملک میں ایسا نظام عدل ہے جس سے سستا، فوری انصاف مل سکے؟ ۔بدقسمتی سے اس کا جواب نفی میں ملتاہے۔

چیف جسٹس جواد ایس خواجہ نے مزید کہا کہ ریاست کو اعتراف کرنا ہوگا کہ وہ عوام کو فوری انصاف فراہم کرنے میں ناکام رہی ہے۔

فل کورٹ ریفرنس سے خطاب میں نامزد چیف جسٹس آف پاکستان انور ظہیر جمالی نے کہا کہ جسٹس جواد ایس خواجہ کو قانون و انصاف کےمحافظ کے طورپر یاد رکھا جائیگا۔

مزید خبریں :