09 ستمبر ، 2015
کراچی ......رینجرز نے متحدہ قومی موومنٹ کے سینئر رہنما قمر منصور کو رہا کردیا ہے۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ایم کیو ایم رہنما کی رہائی سے قبل رینجرز کے لا ء آفیسر نے رپورٹ جمع کرائی۔
قمر منصور کو رینجرز نے 17جولائی کو خورشید میموریل ہال پر مارے گئے چھاپے کے دوران گرفتار کیا تھا ۔ان کیخلاف رینجرز نےانسداد دہشت گردی کی عدالت سے 90روز کا ریمانڈ حاصل کیا تھا مگر انہیں 45دن بعد رہا کردیا گیا ہے۔