پاکستان
09 ستمبر ، 2015

جسٹس انور ظہیر جمالی کل چیف جسٹس پاکستان کا عہدہ سنبھالیں گے

جسٹس انور ظہیر جمالی کل چیف جسٹس پاکستان کا عہدہ سنبھالیں گے

اسلام آباد .......سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس انور ظہیر جمالی 10ستمبر کو چیف جسٹس پاکستان کا عہدہ سنبھالیں گے ۔ چیف جسٹس جواد ایس خواجہ آج سبکدوش ہو رہے ہیں ۔

جسٹس جواد ایس خواجہ 23دن تک بطور چیف جسٹس پاکستان فرائض ادا کرنے کے بعدآج 9ستمبر کو ریٹائر ہو رہے ہیں ۔سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس انور ظہیر جمالی10ستمبر کو 24ویں چیف جسٹس پاکستا ن کا عہدہ سنبھالیں گے ۔

جسٹس انور ظہیر جمالی 31دسمبر 2016تک تقریبا 15ًماہ چیف جسٹس پاکستان کے عہدے پر فرائض انجام دیں گے ۔ وہ ان ججز میں شامل ہیں جنہوں نے 2007ء میں پی سی او کے تحت حلف اٹھانے سے انکار کردیا تھا ۔

نامزد چیف جسٹس انور ظہیر جمالی بابا فرید الدین گنج شکرؒکے خلیفہ حضرت قطب جمال الدین احمد ہنسویؒ کے خاندان سے تعلق رکھتے ہیں۔ ان کے والدین والدین بھارت کے شہر جے پور سے ہجرت کر کے 1947میں پاکستان آئے ،وہ 31دسمبر 1951ءکو حیدرآباد میں پیدا ہوئے ہیں۔

نئے چیف جسٹس آف پاکستان نےیونیورسٹی آف سندھ سے قانون اور کامرس کی تعلیم حاصل کی ۔13نومبر 1977 کو ہائیکورٹ کے وکیل اور پھر 14مئی 1987کو سپریم کورٹ کے وکیل بنے ۔وہ 1998میں سندھ ہائیکورٹ کے جج بن گئے ، پھر 3نومبر 2007کو پی سی او کے تحت نیا حلف لینے سے انکار کیا،وہ 3 اگست 2009 کو سپریم کورٹ آف پاکستان کا جج بن گئے ۔

مزید خبریں :