پاکستان
09 ستمبر ، 2015

جیو نیوز کے سیٹلائٹ انجینئر ارشد جعفری کی نماز جنازہ ادا

جیو نیوز کے سیٹلائٹ انجینئر ارشد جعفری کی نماز جنازہ ادا

کراچی ......کراچی میں گزشہ روز فائرنگ سے جاں بحق ہونیوالے جیو نیوز کے سیٹلائٹ انجینئر ارشد جعفری کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔

ان کی نماز جنازہ الظہرہ گارڈن ملیر 15 میں ادا کردی گئی تدفین ماڈل کالونی کے قبرستان میں کی جائیگی۔

جیو نیوز کے سیٹلائٹ انجینئر ارشد جعفری کو گزشتہ روز ڈیوٹی کے دوران فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا، جنھیں اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال میں دم توڑ گئے۔

مزید خبریں :