09 ستمبر ، 2015
فیصل آباد.........فیصل آباد میں آرائشی سامان تیار کرنے والی فیکٹری میں دھماکے کے بعد چھت گرگئی اور آگ لگ گئی ۔ دھماکے سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ، بارودی مواد پھٹنے کے شبہے پر تحقیقات کا آغاز ہوگیا۔
فیصل آباد کے علاقے رحمانیہ روڈ پر واقع ڈیکوریشن سامان تیار کرنے والی فیکٹری میں زوردار دھماکے کے بعد چھت گر گئی اور آگ لگ گئی ، فائربریگیڈ کی ٹیم نے آگ پر قابو پایا ۔ دھماکے کی شدت کےپیش نظر فیکٹری میں بارودی مواد پھٹنے کے شبہے پر تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔
بم ڈسپوزل سکواڈ نے بھی کچھ نمونے حاصل کرکے لیبارٹری ٹیسٹ کیلئے بھیج دئیے ہیں۔ فیکٹری مالک شہباز کا کہنا ہے کہ گزشتہ رات وہ فیکٹری بند کر کے نکلے ہی تھے کہ زور داردھماکے سے فیکٹری کا گیٹ اکھڑگیا اور تمام سامان تباہ ہوگیا۔