پاکستان
09 ستمبر ، 2015

دہری شہریت، پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے دروازے بند

دہری شہریت، پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے دروازے بند

لاہور........پنجاب میں دوہری شہریت کےحامل افراد کیلئےبلدیاتی انتخابات کے دروازےبندہوگئے،تاہم2سال سےکم سزایافتہ مجرم یہ الیکشن لڑ سکیں گے،2013ء میں بلدیاتی انتخابات تونہ ہوئےلیکن الیکشن کمیشن نےکاغذات جمع کرانےوالےامیدواروں کی زر ضمانت فیس بحق سرکار ضبط کر لی۔

پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کا پہلامرحلہ سست روی کا شکار۔الیکشن کمیشن ذرائع نے بتایا کہ 2013ء میں جن امیدواروں نےبلدیاتی انتخابات کےلئے کاغذات نامزدگی جمع کرائے، ان کی فیس بحق سرکار ضبط ہوچکی،اب بھی امیدوار وں سے جو فیس لی جا ر ہی ہے،وہ بھی ناقابل واپسی ہے۔

دوسری جانب انتخابی قواعدوضوابط کےتحت2 سال سے کم سزایافتہ مجرم بلدیاتی الیکشن کےاہل ہیں۔ 18سال تک کی عمر کےنوجوان ووٹ ڈال سکیں گے جبکہ امیدوار کے لئے کم سے کم عمرکی حد 25 سال مقرر کی گئی ہے، 18 سے 25 سال تک کی عمر کےنوجوان یوتھ کونسلربن سکتےہیں۔

جنرل کونسلر کےامیدوار پر لازم ہوگا کہ اس کا اور اس کےتجویز اور تائید کنندہ کا ووٹ اسی وارڈ میں درج ہوجہاں سے وہ الیکشن میں حصہ لینا چاہتا ہے۔

مزید خبریں :