پاکستان
09 ستمبر ، 2015

اسلام آباد: غیرمعیاری کھانے فروخت کرنیوالے ہوٹل بند

 اسلام آباد: غیرمعیاری کھانے فروخت کرنیوالے ہوٹل بند

اسلام آباد.........کھانا کمانا ہوا بند، کیونکہ لاہور کے بعد اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ بھی ہوگئی ہے غیرمعیاری کھانے فروخت کرنے والوں کے خلاف سرگرم، کریک ڈائون کے دوران کئی معروف ریستوران سیلڈ کرکے غیرمعیاری کھانے تلف کیے اور ڈیڑھ درجن سے زائد افراد دھر لیے۔

شہر اقتدار میں ہوئی ضلعی انتظامیہ سرگرم تو غیرمعیاری کھانے فروخت کرنے والے ہوٹل ہوئے بند، چھاپوں کے دوران کچھ ہوئے گرفتار تو بعض تالے لگا کر ہوگئے فرار، گوشت بدبودار، ملازمین بیمار اور انتہائی خراب کچن کی حالت زار اور تو اور ملازمین کی تنخواہیں بھی اتنی کم جیسے کررہے ہوں بیگار۔

ہوٹل مالکان کہتے ہیں کہ آپریشن ضرور ہو، لیکن ضلعی انتظامیہ چیکنگ کے لیے ایکسپرٹس لائے جو غیرمعیاری اور مضر صحت کا فرق جانتے ہوں۔

شکوہ کرنے والے شاید نہیں جانتے کہ چھاپوں کے دوران ضلعی انتظامیہ کے ساتھ محکمہ صحت اور لیبر ڈیپارٹمنٹ کے افسران بھی موجود تھے۔

مزید خبریں :