09 ستمبر ، 2015
کراچی.........جیونیوز کے سیٹلائٹ انجینئر ارشد علی جعفری اور سینئر صحافی آفتاب عالم کے کراچی میں قتل کے خلاف ملک بھر میں صحافی برادری نے احتجاجی مظاہرے کیے اور صحافیوں کے تحفظ اور قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ۔
کراچی میں جیونیوزکی وین پر حملے اور صحافیوں کی ٹارگٹ کلنگ کیخلاف اسلام آباد میں آر آئی یوجے کے زیراہتمام نیشنل پریس کلب کے باہر احتجاج کیا گیا۔ صحافیوں نے کراچی میں میڈیا ورکرز کی ٹارگٹ کلنگ کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔
لاہور پریس کلب اور پنجاب یونین آف جرنلسٹ نے بھی صحافیوں کے قتل کیخلاف احتجاج کیا۔ صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری کا کہنا تھاکہ اگر 48 گھنٹوں میں ملزمان کو گرفتار نہ کیا گیا تو ملک گیر احتجاج کی کال دیں گے۔
خیبر یونین آف جرنلسٹس کی کال پر پشاور پریس کلب کے سامنے صحافیوں نے مظاہرہ کیا۔
فیصل آباد میں صحافیوں، سیٹلائٹ انجینئرز اور کیمرہ مین ایسوسی ایشن کےاراکین نے احتجاجی ریلی نکالی اور میڈیا انڈسٹری میں کام کرنے والوں کے تحفظ کا مطالبہ کیا۔
جہلم پریس کلب پر بھی صحافیوں نے مظاہرہ کیا۔
سکھر، نواب شاہ اور جیکب آباد کے پریس کلبز پر بھی مظاہرے کیے گئے۔ اس موقع پر صحافیوں نے قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔
بنوں پریس کلب کے باہر صحافتی تنظیموں نے احتجاج کیا.
چمن میں صحافیوں کےساتھ ساتھ تاجروں نےبھی صحافیوں کی ٹارگٹ کلنگ کی مذمت اور احتجاج کیا۔