09 ستمبر ، 2015
کراچی.........کراچی میں 2 ساتھیوں کے قتل پر صحافیوں نے پریس کلب کے باہر مظاہرہ کیا اور حکومت سے قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ بھی کیا۔ کراچی میں جیونیوز کے سیٹلائٹ وین انجینئر ارشاد جعفری اور سینئر صحافی آفتاب عالم کی ٹارگٹ کلنگ پر صحافتی برادری سراپا احتجاج ہوگئی۔
کراچی پریس کلب کے باہر صحافیوں نے اپنے غم و غصے کا اظہار احتجاجی مظاہرے کی صورت میں کیا۔ صحافتی برادری نے حکومت وقت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے ملزمان کی فی الفور گرفتاری کا مطالبہ کیا۔