09 ستمبر ، 2015
اسلام آباد......... وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے جیو نیوز کی خبر پر ایکشن لے لیا، نادرا کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کو گرفتار کر لیا گیا، پولیس کے اے ایس آئی کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہےہیں۔
تین رکنی گروہ کی جانب سے 250 افغان شہریوں کو پاکستانی شہریت دینے کی خبر جیو نیوز نے نشر کی تھی۔ افغانوں کو پاکستان کی شہریت چار لاکھ روپے میں دی جا رہی تھی۔