پاکستان
09 ستمبر ، 2015

حکومت نندی پور پاور پروجیکٹ کی ناکامی سے تنگ آ گئی

حکومت نندی پور پاور پروجیکٹ کی ناکامی سے تنگ آ گئی

اسلام آباد........حکومت نندی پور پاور پروجیکٹ کی ناکامی سے تنگ آ گئی اور اس کا آپریشن امریکی یا چینی کمپنی کو دینے پر غور شروع کر دیا ہے۔

425 میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت لیکن حال سے بے حال پڑا رہتا ہے، ذرائع کہتے ہیں کہ پروجیکٹ کا آپریشنل کنٹرول چینی کمپنی ڈونگ فنگ یا امریکی کمپنی جنرل الیکٹرک کے حوالے کیا جاسکتا ہے۔

وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف سے ایم ڈی نندی پور پروجیکٹ، چینی اور امریکی کمپنیوں کے نمائندوں نے ملاقات کی ہے۔ خواجہ آصف نے ہدایت کی ہے کہ نندی پور پاور پروجیکٹ کی خرابی دور کرکے جلد آپریشنل کیا جائے۔

مزید خبریں :