پاکستان
09 ستمبر ، 2015

پی بی اے کی کراچی اور پشاور میں میڈیا کارکنوں پر حملوں کی مذمت

پی بی اے کی کراچی اور پشاور میں میڈیا کارکنوں پر حملوں کی مذمت

کراچی.........پاکستان براڈکاسٹرز ایسوسی ایشن نے کراچی اور پشاور میں میڈیا کارکنوں پر حملوں اور دو صحافیوں کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ میڈیا دفاتر اور میڈیا اسٹاف کو تحفظ فراہم کیا جائے۔

پی بی اے کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے پاکستان میں صحافیوں پر حالیہ حملوں پر شدید تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ پاکستان کو پہلے ہی آزاد میڈیا کے لیے خطرناک ترین ملکوں میں سے ایک قرار دیا جا چکا ہے۔

پی بی اے نے چھ ستمبر کو جی ایچ کیو میں یوم دفاع کی تقریب کے دوران آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی جانب سے میڈیا کی تعریف پر اظہار تشکر کیا۔

پی بی اے کے ڈائریکٹرز نے ایک بار پھر حکومت اور مسلح افواج سے مطالبہ کیا کہ وہ پی بی اے کے رکن میڈیا دفاتر پر سیکورٹی اداروں کے اہل کار تعینات کریں تاکہ میڈیا اپنا اطلاعاتی اور تجزیاتی کردار موثر طریقے سے ادا کر سکے۔

مزید خبریں :